0

انسٹاگرام کا ’فرینڈ میپ‘ نامی فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’فرینڈ میپ‘ نامی فیچر متعارف کرانے کی تصدیق کر دی۔

اسنیپ چیٹ کے ’اسنیپ میپ‘ نامی فیچر سے مشابہت رکھنے والا یہ فیچر صارفین کو اپنے دوستوں کی حالیہ لوکیشن کو دیکھنے میں مدد دے گا۔

تشکیل کے مراحل سے گزرنے والے اس فیچر کی نشان دہی موبائل ڈیویلپر ایلیزنڈرو پیلوزی (جو عموماً سوشل میڈیا فیچرز کی لانچ سے قبل نشان دہی کرتے ہیں) نے کی۔

ایلیزینڈرو پیلوزی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم تھریڈز پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس کے مطابق انسٹاگرام کے فرینڈ میپ میں صارفین کو اس چیز کا اختیار ہوگا کہ وہ ان لوگوں کا انتخاب کریں جو ان کی لوکیشن دیکھ سکیں۔ اس ضمن میں صارفین کے لیے اپنے ان فالوورز جو ان کو فالو کرتے ہوں، قریبی دوست اور کوئی بھی نہیں کا آپشن موجود ہوگا۔

اسکرین شاٹ کے مطابق لوکیشن کا ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا اور اس میں ایک ’گھوسٹ موڈ‘ کا فیچر بھی ہوگا جس سے صارف کی آخری بار ایکٹِیو لوکیشن کو چھپایا جا سکے گا۔

اگر انسٹاگرام آفیشلی اس فیچر کو متعارف کراتا ہے تو 2016 میں اسنیپ چیٹ سے اسٹوری فیچر کو نقل کرنے کے بعد یہ دوسرا فیچر ہوگا جو پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ سے نقل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں