0

آلو 6 ماہ تک تازہ رکھنے کا آسان طریقہ

آلو کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ مقبول سبزیوں میں ہوتا ہے، لیکن آلو زیادہ دیر رکھنے سے نرم ہوجاتے ہیں یا ان میں اگنے کے لیے جڑیں نکل آتی ہیں۔

اگر آپ بھی آلو کو زیادہ دیر ذخیرہ کرنے پر ان مسائل کا سامنا کررہے ہیں تو اب بے فکر ہوجائیے۔

یہاں ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس کے ذریعے آلو ذخیرہ کرنے کے چھ ماہ بعد بھی تازہ رہیں گے۔

ان آسان اقدامات پر عمل کرکے، آپ آلو کو چھ ماہ تک تقریباً ایسے ہی تازہ رکھ سکتے ہیں جیسے آپ نے انھیں ابھی خریدا ہو۔

1۔ آلوؤں کو تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا انھیں پلاسٹک کے تھیلے میں بند نہ کریں۔ بلکہ انھیں جوٹ کی بوری یا کاغذ کے تھیلے میں زیادہ بہتر رکھا جاتا ہے۔

2۔ یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ آلو کو دیگر تازہ سبزیوں، خاص طور پر پیاز سے دور رکھا جائے، کیونکہ وہ ایتھیلین گیس خارج کرتے ہیں، جس کی وجہ سے آلو کی تازگی متاثر ہوسکتی ہے۔

3۔ دوسری سبزیوں اور پیاز کے ساتھ رکھنے سے اور ایتھیلین گیس کی وجہ سے سبزیاں تیزی سے پکتی ہیں، اس لیے یہ نتائج روکنے کےلیے آپ کو آلو الگ سے ذخیرہ کرنے چاہئیں۔

4۔ آلو کو ٹھنڈی، تاریک جگہ پر رکھنا چاہیے، بصورت دیگر روشنی ان میں فوٹو سنتھیسز اور انکرن کا باعث بنے گی۔ جس کے باعث آلو میں افزودگی ہوسکتی ہے اور جڑیں پھوٹ سکتی ہیں۔

مندرجہ بالا اقدامات پر عمل کرکے آپ آلو کو زیادہ عرصے تک تازہ رکھنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں