یومِ پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان اوسلو (ناروے )میں سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ کی زیر نگرانی شاندار سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کے موقع پر خصوصی سیمینار میں سیاسی, سماجی, مذہبی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے کیا گیا جسکا شرف سینٹرل جماعت اہلسنت مسجد کے امام جناب محترم قاری محمود الحسن کو حاصل ہوا۔
ا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سفارت خانہ کے اکاؤنٹنٹ سٹاف آفیسر جناب محترم ثاقب نثار نے ادا کیے۔
ڈپٹی ہیڈ آفیسر ڈاکٹر روبیلہ مصطفی سمرو صاحبہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے سینٹر اسحاق ڈار کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔
پرچم کشائی کی رسم سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے اپنے دست مبارک سے ادا کی
انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا, حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ 23 مارچ 1940 کو قائداعظم کی قیادت میں آزادی کا خواب حقیقت بنا، اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے لیے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا تھا یہ دن ہمیں قربانی اتحاد و استقامت کا سبق دیتا ہے۔
23 مارچ 1940 کو قراردادِ پاکستان منظور ہوئی تھی جس نے ایک آزاد ملک کی بنیاد رکھی اور آج ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر بہت فخر ہے، 23 مارچ یوم پاکستان کے دن انہوں نے کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ کمیونٹی کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کا آزخود نوٹس لیا, نادرہ کا دفتر باقاعدہ جلد سفارت خانہ میں کام کرنا شروع کرے گا جہاں سے آپکی ڈیٹو نیشنیلٹی پی او سی نائکوپ کارڈ وغیرہ باقی جتنا بھی نادرہ کے متعلقہ ڈاکومنٹ کا کام ہے وہ کمیونٹی کی خدمات کے لیے یہاں سے ہی کیا جائے گا۔
اس موقع پر ویلفیئر اتاشی جناب محترم آصف حمید نے یوم پاکستان کے حوالے سے صدر پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا, 23 مارچ پاکستان ڈے کو ہمیں ایک قوم بن کر ابھرنا ہے اور یکجا ہو کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
یوم پاکستان سمینار ہر دفعہ اوسلو میں مکمل ملی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے, باقی مقررین نے اس دن کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا بالخصوص پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس رحمتوں اور برکتوں والے مہینے میں آپ دیکھیں اللہ کی قدرت کا نظام کہ آج ماشاءاللہ 23 مارچ کا دن بھی ہے اور 23 رمضان المبارک بھی ہے آج 23 مارچ ہے یوم پاکستان اللہ اس پاک مہینے کی برکت سے ہمارے ملک پاکستان کی خیر کرے اسے ہمیشہ شاد آباد رکھے ہر فرد اپنے وطن سے وفاداری کی تجدید کرتا ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
سینٹرل جماعت اہلسنت کے امام و خطیب جناب محترم سید نعمت علی شاہ بخاری نے پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے رمضان کی مبارک کے ساتھ تمام شرکاء کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
ناروے میں اوسلو کے ممتاز بزنس مین جناب محترم عاشی شاہ صاحب نے تمام مہمانوں کو رمضان گفٹ پیش کیے اللہ جزائے خیر عطا فرمائے آمین!
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستاره
( اقبال)
خصوصی رپورٹ : انعام الحق سیٹھی