اوسلو ناروے میں سینیئر سماجی رہنما راجہ ناصر عثمان کیانی کی طرف سےخوبصورت افطار پارٹی کااہتمام کیا گیا۔

0

اوسلو ( ناروے ) سینیئر سماجی رہنما راجہ ناصر عثمان کیانی کی طرف سےخوبصورت افطار پارٹی کااہتمام کیا گیا۔

اس شاندار افطار ڈنر میں سیاسی، سماجی، مذہبی و کمیونٹی راہنماؤں سمیت معززین اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔

راجہ ناصر عثمان کیانی نےافطار ڈنر میں آنے والے مہمانوں کو دل کی اتھا گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر عمران خان کی صحت و تندرستی اور رہائی کے لیے خصوصی طور پر سورہ یاسین بھی پڑھائی گئی اورخصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

اس خصوصی افطار ڈنر میں سینئیر سیاستدان اور پی ٹی آئی ناروےکے بانی رہنماسینئیر عہدیدار عمران بشیر خان, تحریک انصاف ناروے کےسابقہ صدرحاجی محمد افضال, سابقہ نائب صدر ملک حمزہ سلطان اعوان, شاعر آصف ملک, سینئیر سیاستدان و سی ای او پاک ناروے میڈیا گروپ جناب شاہد جمیل، سینئیر سماجی رہنماء شمعون چوہدری،سکندر خان، تحریک نصاف کے انفارمیشن سیکرٹری عامر راجہ، چوہدری وسیم گجر، خالد خان، مرزا عمران، رانا کامران، زاہد گوندل، معظم حیات، محمد منصوراور دیگر احباب نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملک حمزہ سلطان اعوان نے مغرب کی اذان دی اور تحریک انصاف ناروے کےسابقہ صدرحاجی محمد افضال نے نمازمغرب پڑھائی۔

تقریب کے اختتام پر راجہ ناصر عثمان کیانی صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

خصوصی رپورٹ: انعام الحق سیٹھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں