0

نوزائیدہ بچوں کی ابتدائی آوازیں دل کی صحت کا تعین کرتی ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کا جذباتی آوازیں نکالنے کا آغاز کرنا دراصل اس بات کی علامت ہے کہ بچے کا دل تقریری صلاحیت کے ساتھ تال میل میں کام کر رہا ہے۔

ہیوسٹن یونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر، جیریمی بورجن نے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں رپورٹ کیا کہ بچے کی پہلی میٹھی آواز اور الفاظ بنانے کی ابتدائی کوششیں براہ راست بچے کے دل کی دھڑکن سے منسلک ہوتی ہیں۔

نتائج سے زبان کی نشوونما اور تقریر کی طبی خرابیوں کے ممکنہ ابتدائی اشارے کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں مربوط تقریری صلاحیت پیدا کرنا ایک علمی عمل ہی نہیں بلکہ دل کی صحت سے بھی جُڑا ہے۔

یہ ایک اعصابی مہارت ہے جس کے لیے بچوں کو اپنے پورے جسم میں مختلف افعال کے لیے متعدد عضلات کو مربوط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ہم آہنگی براہ راست دل کی دھڑکن میں جاری اتار چڑھاو سے منسلک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں