0

کیریئر کے پیچھے مت بھاگیں، لوگوں کو کرائے پر رکھیں، معروف بزنس مین کی تجویز

بھارت کی معروف کمپنی ٹاٹا پلے لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او ہریت ناگپال نے لوگوں کو کرائے پر رکھنے کی تجویز دے کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو چھیڑ دیا ہے۔

اپنی LinkedIn پوسٹ میں مسٹر ہریت نے لوگوں کو ان کے منفرد نظریات اور رویوں کے ساتھ کمپنی میں ملازمت کرنے اور صلاحیتوں کے اعتبار سے پھلنے پھولنے کی آزادی دینے کے بارے میں لکھا۔

انہوں نے آجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ملازموں کو اتنی آزادی دیں گے تو بدلے میں وہ زیادہ علم اور اعتماد حاصل کریں گے اور آپ کی کمپنی کو بلندیوں پر لے جانے میں مدد کریں گے۔

تاہم ان کی پوسٹ کی پہلی سطر جس میں کمپنیوں کو “لوگوں کو کرائے پر ہائر کرنے کی تجویز دی گئی، نے بہت سے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا تھا۔

مسٹر ہریت نے اپنی پوسٹ میں آجروں کو مشورہ دیا کہ کیریئر کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ لوگوں کو کرائے پر ہائر کریں کیونکہ یہ ان کا پہلا کام نہیں ہوگا۔ وہ یہیں پر ریٹائر نہیں ہوں گے۔ انہیں اپنے ساتھ اپنے نطریات اور رویوں کو اپنی کمپنی میں لانے دیں۔ انہیں وہ کرنے دیں جو وہ اس سے پہلی ملازمت میں نہیں کر سکتے تھے۔

جیسے جیسے ملازموں کا ذہنی صلاحیت، تجربہ اور اعتماد بڑھتا جائے گا، وہ ’اُڑنا‘ سیکھ جائیں گے اور آپ کو بھی اونچا کر دیں گے۔ اور جب وہ چلے جائیں گے تو وہ اپنے جیسے دوسرے افراد کو آپ کے ساتھ جپڑنے کی ترغیب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں