0

موبائل پر چلنے والے اشتہار نے خاتون کو کروڑوں روپے جتوادیے

امریکا میں موبائل پر چلنے والے ایک اشتہار نے خاتون کو ایک لاکھ ڈالر (2 کروڑ 78 لاکھ روپے) جتوا دیے۔

ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والے شخص نے بتایا کہ اسٹیٹ لاٹری کی ایک نئی موبائل ایپ کے اشتہار نے ان کو ایک لاکھ ڈالر کر پاور بال پرائز جتوا دیا۔

پارکرز برگ کی رہائشی انجیلا وی نے بتایا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ لاٹری نہیں کھیلتیں لیکن نئے آئی لاٹری پلیٹ فارم کا اشتہار دیکھ کر انہوں نے ایک کوشش کا فیصلہ کیا۔

انجیلا کا کہنا تھا کہ ان کے والد ہمیشہ لاٹری کھیلتے تھے لیکن انہیں گیس اسٹیشن جا کر ٹکٹ خریدنا پسند نہیں تھا۔ جب انہوں نے فون پر اشتہار دیکھا تو سوچا کہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ایک کوشش کیوں نہ کی جائے؟۔

انہوں نے 10 ٹکٹ خریدے جن میں سے ایک ٹکٹ نے قرعہ اندازی میں ان کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں