0

نگراں وزیراعظم نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلیے صدر کو دوبارہ ایڈوائس بھیج دی

اسلام آباد: 16 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی سیشن بلانے میں صدر مملکت کے اعتراض پر نگراں وزیر اعظم نے صدر کو دوبارہ ایڈوائس ارسال کردی ساتھ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بجھوائی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا آئینی ڈیڈ لائن ہے، صدر مملکت آئین میں درج ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

دریں اثنا صدر مملکت کی جانب سے اجلاس نہ بلانے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے متبادل انتظامات مکمل کرلیے گئے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی نگراں وزیر اعظم کو سمری ارسال کی ہے جو کہ وزارت پارلیمانی امور کے دی گئی ہے تاہم یہ سمری واپس سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی۔

نگراں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آئینی ڈیڈ لائن گزرنے پر اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا ہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئینی ڈیڈ لائن پوری ہونے پر اجلاس بلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹی فکیشن بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جا ری کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئرٹویٹشیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں
پی ایس ایل9؛ فیملی سے بدسلوکی! عامر نے مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ کردیا
سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
آصف زرداری صدر منتخب ہوکر چاروں گورنر خود مقرر کرینگے، بلاول بھٹو
ہماری پارٹی جیتی ہوئی ہے پھر بھی ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی جارہیں، عمران خان
امریکا کا پاکستان میں حکومت سازی سے پہلے دھاندلی کی تحقیقات پر ردعمل آگیا
ٹی20 فارمیٹ میں اعظم خان کا بیسٹ فنشر کون؟
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
مرد کے مقابلے میں خواتین اسٹارز کے ساتھ کام کا تجربہ برا رہا، نوال
پی پی، ن لیگ کا ہماری سیٹیں مانگنا غیر آئینی ہے، پی ٹی آئی کا سینیٹ میں احتجاج
darama
سروے
کیا آپ عام انتخابات کے نتائج سے مطمئن ہیں؟

ہاں
نہیں
نتائج ملاحظہ کریں
تازہ ترین سلائیڈ شوز

سیاسی جماعتوں کا کامیابی پر جشن

پنجاب اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری

سیاسی جماعتوں کا کامیابی پر جشن

پنجاب اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری

by TaboolaSponsored LinksYou May Like
Pakistan: Here’s How Much A Dentist Will Charge In Mexico (Look)
Dentists | Search Ads
ایکسپریس کے بارے میں
ضابطہ اخلاق
ایکسپریس ٹریبیون
ہم سے رابطہ کریں
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایکسپریس اردو

facebook

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں