0

قتل کے الزام میں بہن کی گرفتاری پر نرگس فخری کا ردعمل سامنے آگیا

بالی ووڈ کی اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر نرگس کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

عالیہ فخری کو نیویارک کے شہر کوئنز میں اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ 43 سالہ عالیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک دو منزلہ مکان کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں 35 سالہ ایڈورڈز جیکبز اور 33 سالہ ایناستاسیا ایڈین دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے جب انہوں نے نرگس فخری سے سوال کیا تو اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بہن کے ساتھ گزشتہ 20 برس سے کوئی رابطہ یا تعلق نہیں ہے اس لئے وہ نہیں جانتی کہ عالیہ کی زندگی میں کیا ہورہا ہے اور نہ ہی ان کا اس سب سے کوئی تعلق ہے۔

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بیان دیا تھا ایک عینی شاہد نے بتایا کہ عالیہ 2 نومبر کی صبح مذکورہ مکان پر پہنچیں اور چیختے ہوئے کہا کہ ’آج تم سب مر جاؤ گے‘ اس کے بعد مکان میں آگ بھڑکتی ہوئی دیکھی گئی جس میں 2 لوگ ہلاک ہوگئے۔

نرگس فخری کی والدہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ کسی کو نقصان پہنچانے کی سوچ بھی نہیں سکتی وہ ایک مددگار اور دوسروں کا خیال رکھنے والی شخصیت تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں