0

30 نومبر 2024 کو اسٹونر سنٹر، اوسلو میں معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ٹیم “سکون” کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد

30 نومبر 2024 کو اسٹونر سنٹر، اوسلو میں معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ٹیم “سکون” کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں سکون آرگنائزیشن کے برینڈ ایمبیسیڈربابت سال 2024 محترم معیز عباس کا شکریہ ادا کیا گیا، سکون آرگنائزیشن کے برینڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا، “سکون آرگنائزیشن” کے سی ای او جناب شاہد جمیل نے معیز عباس کی شاندار خدمات کے لیے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

“سکون آرگنائزیشن” کی طرف سے سجائی گئی اس خوبصورت بزم میں سی ای او جناب شاہد جمیل نےخوبرو اداکارہ کنول خان کو سال 2025 کے لیۓ “سکون آرگنائزیشن” کی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوۓ انہیں مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آرگنائزیشن کے لیے بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں گی۔

پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون پر آرگنائزیشن نےشاذیہ منظور اور ڈاکٹر صبیحہ احمد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں خاص طور پر معزور افراد سے اظہارِ یکجہتی اور تعاون کے لیے نئی ممبرشپ کے دروازے بھی کھولے گۓ۔

“سکون آرگنائزیشن” کے پیغام کو دنیا بھر میں بسنے والے افراد تک پہنچانے کے لیے براہِ راست کوریج کا بندو بست کیا گیا تھا۔

اس تقریب کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ اس میں بچوں کے لیے موقع پر فیس پینٹنگ کا بندوبست کیا گیا تھا، بچوں نے اس ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوب لطف اندوز ہوۓ۔

آج کا پیغام

جیسا کہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم عاجزی کے ساتھ معزور افراد کے لیے مدد کی درخواست کرتے ہیں ایک ساتھ مل کر، ہم بہت سی زندگیوں میں امید اور تبدیلی لا سکتے ہیں۔

آپ کی غیر متزلزل حمایت کے لیے ایک بار پھر سے شکریہ، آپ کے تعاون سے آپ اور آپ کے چاہنے والوں کے لیے برکت اور سلامتی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں