0

پشاور ہائیکورٹ کی حکومت اور پی ٹی آئی کو مسائل پارلیمان میں حل کرنے کی ہدایت

ججز کو سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کیا ترجیحی بنیادوں پر ہورہی ہے؟ پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور فیصل امین کی 21 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ممبر قومی اسمبلی فیصل امین کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے کہا کہ درخواست گزار اپوزیشن لیڈر اور ممبران قومی اسمبلی ہیں، ان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ یہ ملک سلامت ہے تو ہم ہیں، ترجیح یہ ملک ہے جب کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو ملک کا نقصان ہوتا ہے، اگر کوئی سیکیورٹی والا زخمی ہوتا ہے تو وہ بھی ملک کا بیٹا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ مسائل کو پارلیمان میں بیٹھ کر حل کریں، حکومت کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، مسائل مل بیٹھ کر حل کریں، اس میں سب کی بہتری ہے۔

عدالت نے عمر ایوب اور فیصل امین کی 21 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں