اوسلو: آج ماشاءاللہ! بروز جمعۃ المبارک الخدمت یورپ کے تنظیمی کارکنان کی میٹنگ آرگنائز کی گئی جس کا مقصد نئے سال 2025 سے الخدمت یورپ کے جملہ پروگرامز کی مشاورت ومیزبانی کا شرف الخدمت یورپ کے سینیئر راہنما جناب محترم چوہدری رفاقت علی کو تفویض ہوا۔
محترم چوہدری رفاقت علی نے سب ساتھیوں کے لیے اپنے گھر میں اس شاندار پروگرام کاانعقاد کیا جس کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا۔
تلاوتِ کلامِ پاک کا شرف جناب محترم چوہدری وقار احمد کے حصے میں آیا۔
اس موقع پر تنظیمی راہنماؤں نے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا، جناب محترم چوہدری حاجی محمد افضال، جناب محترم چوہدری ناہید اسلم، جناب محترم چوہدری عاصم اسلم اور انعام الحق سیٹھی اس خوبصورت محفل کا حصہ تھے۔
الخدمت یورپ کی ایک فلاحی تنظیم ہے جو قدررتی آفات میں ہنگامی امدادی کاموں کے علاوہ طب، تعلیم اور روزگار سمیت مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہی ہے جو فلسطین سمیت دیگر کئی ممالک میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔
اس کارِ خیر کے لیے آپ سے بھی تعاون کی امید کرتے ہیں کہ اپنے اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے اللہ کے بندوں کے لیے خرچ کریں اور اللہ آپ سبکا دیا ہوا مال اپنی بارگاہ الہی میں قبول و منظور فرمائے آمین! اللہ سبکو جزائے خیر عطا فرمائے آپ سبکی دعاؤں کے طلبگار الخدمت یورپ ناروے۔
تحریر: انعام الحق سیٹھی