0

ڈی چوک احتجاج، عمران خان، بشری بی بی، علی امین اور ہزاروں کارکنان کیخلاف دہشت گردی کے 8 مقدمات درج

اسلام آباد میں احتجاج پر بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 8 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی، قیادت اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں، اغوا ، کار سرکار میں مداخلت ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

ایف آئی آر تھانہ شہزاد ٹاؤن،سہالہ ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلورمیں درج کی گئیں ہیں۔ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور ،سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں