بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر کام کرنے والے خلابازوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
اگرچہ خلابازوں کے جسم اور دماغ تابکاری، بدلی ہوئی کشش ثقل، چیلنجنگ کام کرنے والے حالات اور خلائی مشنوں پر نیند کی کمی سے متاثر ہوتے ہیں تاہم 25 خلابازوں کے مطالعے سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ حالات طویل مدت تک ان کی سوچنے کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ناسا کی طرز عمل صحت اور کارکردگی کی لیبارٹری میں محقق اور مطالعے کی مصنف شینا دیو نے کہا، “خلا میں رہنے اور کام کرنے کا وسیع پیمانے پر علمی خرابی سے کوئی تعلق نہیں پایا گیا جو دماغی نقصان کا اشارہ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ خلائی تعیناتیوں کے دوران خلابازوں کو پیچیدہ کام انجام دینے چاہئیں اور چھوٹی چھوٹی غلطیوں کے بھی سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
اس مطالعہ میں حصہ لینے والے خلاباز عالمی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کام کرچکے تھے۔