0

شمالی امریکا کی معمر ترین میکرونی پینگوئن

امریکا کے ایک تھیم پارک ’سی ورلڈ سان ڈیاگو‘ میں شمالی امریکا کی سب سے معمر ترین میکرونی پینگوئن کی 40 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

’بیسٹ فرینڈ‘ نامی یہ پینگوئین بدھ کے روز 40 برس کا ہوا، جو کہ عمومی طور پر میکرونی پینگوئن کی عمر (15-20 برس) سے کہیں زیادہ ہے۔

سی ورلڈ کا کہنا تھا کہ بیسٹ فرینڈ کو پارک میں پیار سے ’سب سے قیمتی بوڑھا آدمی‘ کہا جاتا ہے۔ اس کی بنائی کمزور ہورہی ہے لیکن قوتِ سماعت ابھی بھی اچھی ہے اور یہ اپنا خیال رکھنے والوں کی آوازوں کو باآسانی پہچان سکتا ہے۔

اس پینگوئن کا روزمرہ کے امور میں سب سے پسندیدہ کام اپنی پانی کی ٹرے میں بلبلوں کا پھُلانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں