0

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک اور کارنامہ دنیا کے سامنے آگیا

بھارتی بحریہ کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور نااہلی کے باعث آبدوز ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی۔

بھارتی بحریہ کی آبدوز کوسٹل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس مشق کے دوران ماہی گیر کشتی سے جا ٹکرائی جس میں 13 افراد سوار تھے۔

بھارتی بحریہ کی آبدوز کی ٹکر سے کشتی الٹ گئی اور اس میں سوار افراد سمندر میں ڈوب گئے جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔

بھارتی بحریہ کی آبدوز کی ماہی گیر کشتی سے ٹکر گوا کے ساحل پر ہوئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

جس کے دوران کشتی پر سوار 11 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ مزید دو افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے مسافروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے جس سے ہمارے پیاروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں