0

شوہر 4000 کلومیٹر سے زائد سفر طے کرکے ناراض بیوی کو منانے پہنچ گیا

جذبات اور عزم کے غیر معمولی مظاہرے میں چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ صلح کرنے کیلئے 4,400 کلومیٹر کا سائیکل پر سفر کرکے لہاسا شہر پہنچ کی اپنی ناراض بیوی کو منایا۔

ژو نامی اس شخص نے شادی کے 10 سال سے زیادہ عرصے کے بعد 2022 میں اپنی اہلیہ لی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی تاہم وہ اکثر اس کے اور اپنے دو بچوں سے دوبارہ ملنے کا سوچتا تھا۔

جب اسے جولائی میں معلوم ہوا کہ لی نے گاڑی سے لہاسا جانے کا ارادہ کیا ہے تو ژو نے حفاظت کے لیے اس میں شامل ہونے کی تجویز پیش کی۔ لی نے ایک چیلنج کے ساتھ جواب دیا: “اگر آپ صلح کرنا چاہتے ہیں تو لہاسا آنے کے لیے سائیکل پر سوار ہوں۔ اگر آپ ایسا کر سکتے ہیں تو ہم دوبارہ شادی کر سکتے ہیں۔

اس کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ژؤ نے 28 جولائی کو ناہموار علاقوں اور اونچائی والے علاقوں میں 105 دن کے سخت سفر کا آغاز کیا۔ راستے میں، اسے لینڈ سلائیڈنگ، شدید اونچائی کی بیماری، اور دیگر چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اور آخر کار9 نومبر کو ژو لہاسا پہنچ گیا۔ ژو نے بتایا کہ اس لمحے جب میں اور میری سابق اہلیہ سامنے آئے تو ہم دونوں خاموش تھے، صرف ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔ میں آنسوؤں کو بہتا ہوا محسوس کر سکتا تھا۔

دوسری جانب سابق اہلیہ لی نے بتایا کہ اسے امید ہے کہ اس سفر سے ان کے تعلقات کو ٹھیک کرنے میں مدد ملے گی۔ ہمارے بچے ہیں اور ہم میں اب بھی پیار ہے۔ اس کے عزم سے متاثر ہو کر وہ دوبارہ شادی کرنے پر راضی ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں