پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 10ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
گزشتہ روز لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف 176 کا ہدف رکھا، میچ کے آخری اوور میں شان مسعود کی ٹیم کو جیت کیلئے 11 رنز درکار تھے جبکہ کنگز 7 وکٹیں گرنے کے باعث مشکلات کا شکار تھی، شاہین نے ایسے میں نوجوان بالر احسن حفیظ کو گیند تھمائی لیکن وہ دفاع میں ناکام رہے۔
میچ کے اختتام پر کئی تجریہ کاروں سمیت ٹوئٹر (ایکس) پر صارفین نے شاہین کی کپتانی پر سوال اٹھایا کہ سکندر رضا جیسے آل راؤنڈر کی موجودگی کے باوجود ان سے اوورز کیوں نہیں کروائے گئے، نوجوان احسن حفیظ تجربہ کار نہیں تھے لیکن زمبابوین اسپنر لیگز کا تجربہ رکھتے ہیں!۔
کچھ صارفین نے کہا کہ شاہین آفریدی پی ایس ایل 9 میں کپتانی راشد خان کی عدم موجودگی میں بری طرح ناکام ہورہی ہے جبکہ حارث اور خود شاہین کی فارم پر بھی سوالیہ نشان ہے۔