0

ایئرپورٹ کے ٹکٹ کاؤنٹر پر بچے کی پیدائش کا انوکھا واقعہ

فلوریڈا میں میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹکٹ کاؤنٹر کے قریب ایک خاتون کے سفر کا منصوبہ اس وقت دھرا کا دھرا رہ گیا جب انہیں وہیں پر بچے کو جنم دینا پڑا۔

میامی ڈیڈ فائر ریسکیو اہلکاروں نے ہوائی اڈے پر ایمرجنسی کال کا جواب دیا جہاں ایک حاملہ خاتون مسافر کا پانی چھوٹ گیا اور اس نے سکیورٹی ایریا میں چیک پوائنٹ 1 کے قریب بچے کو جنم دیا۔

فائر فائٹرز، میامی ڈیڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران، یو ایس کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ایجنٹس اور میامی ڈیڈ ایئرپورٹ ڈویژن کے عملے نے ماں اور نوزائیدہ کو مقامی ہسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس کے آنے سے پہلے خاتون کی طبی مدد کی۔

ایئرپورٹ کے ایک عملے نے بتایا کہ خاتون دو فلائٹ کے درمیان تھیں اور ایک جہاز کا انتظار کر رہی تھیں جو انہیں دوسری ریاست میں لے جانے والا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں