0

9 مئی کی منصوبہ بندی؛ شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور:سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

سانحہ 9مئی سے متعلق منصوبہ بندی کا الزام میں تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کی۔

دوران سماعت شاہ محمود قریشی ،اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت 21ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں