0

توشہ خانہ 2 کیس؛ عمران خان ، بشریٰ بی بی کی درخواست بریت مسترد

توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست بریت مسترد ہوگئی۔

اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ملزمان پر اج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر 18 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ پیر کو ملزمان پرفرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشری بی بی عدالت سے غیر حاضر تھیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر12 نومبرکو سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔ اسپیشل جج سینٹرل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی تھی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ 12 نومبرکو سنانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں