0

برطانیہ کی پرانی ترین سیٹلائٹ اپنے مدار سے اچانک ہٹ گئی

برطانیہ میں خلائی صنعت کے لیے ایک چونکا دینے والے واقعے سائنسدانوں نے حال ہی میں دریافت کیا کہ برطانیہ پرانی ترین سیٹلائٹ خلا میں ہزاروں میل دور ٹریک سے ہٹ چکی ہے۔

Skynet-1A، ایک سیٹلایٹ ہے جو 1969 میں انسان کی پہلی قمری لینڈنگ کے فوراً بعد خلا میں چھوڑی گئی تھی اور اصل میں برطانوی فوجی مواصلات کی سہولت کے لیے مشرقی افریقہ پر رکھی گئی تھی۔

تاہم حال ہی میں سائنسدانوں نے پایا کہ وہ بحر ہند پر اپنی متوقع رفتار سے بہت تیز امریکا کے اوپر منتقل ہو گئی ہے اور منڈلا رہی ہے۔

سائنس دانوں کو اس کے بارے میں حیران کن طور پر کچھ نہیں پتہ اور نہ ہی ان کے پاس اس بات کی کوئی وضاحت ہے کہ اسے کس نے اور کیسے منتقل کیا۔

سائنسدانوں کے مطابق آربٹ میکانکس بتاتے ہیں کہ آدھے ٹن کے سیٹلائٹ کو خود سے اتنی دور نہیں جانا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ اسے جان بوجھ کر منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں