0

ابھیشیک سے تعلقات کی خبریں، امیتابھ بچن کا نمرت کور کو لکھا خط وائرل

بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن کا اداکارہ نمرت کور کو لکھا ایک پرانہ خط سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کی علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر شہ مگوئیاں کی جارہی ہیں جبکہ ابھیشیک کام نام نمرت کور کیساتھ جوڑا جارہا ہے اور انکے تعلقات کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

ایسے میں ایش کے سسر امیتابھ بچن کا اداکارہ نمرت کور کو لکھا ایک خط منظر عام پر آیا ہے۔

یہ ایک پرانا خط ہے جو امیتابھ بچن کی جانب سے نمرت کو بھیجا گیا تھا اور اس میں لیجنڈ اداکار کی جانب سے فلم دسویں میں اداکارہ کی کارکرگی کو سراہتے ہوئے انکی تعریف کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ دسویں ابھیشیک بچن کی فلم ہے جس میں اداکارہ نمرت کور نے ان کے ساتھ کام کیا تھا۔

نمرت نے سوشل میڈیا پر اس خط کی تصویر شیئر کی تھی اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’مسٹر امیتابھ بچن مجھے میرے نام سے جانتے ہوں گے امیتابھ بچن ہماری ملاقات یاد کریں گے اور وہ ٹی وہ کے ایک اشتہار پر میری تعریف کریں گے، 18 سال قبل صرف ایک تصور تھا جب میں نے ممبئی شہر میں آئی‘۔

نمرت کور کی جانب سے شیئر کردہ اس پرانے خط کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین ایک مرتبہ پھر ابھیشیک اور نمرت کا نام جوڑ کر تبصرے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں