آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کُن میچ میں بابراعظم کو شاہین شاہ آفریدی کی تکلیف برداشت نہ ہوئی۔
پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کو ایک تھرو انکے انگوٹھے پر آکر لگی جس کے باعث وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آرہے۔
تاہم سابق کپتان بابراعظم نے اپنے دوست شاہین شاہ آفریدی کا فوری طور پر انگوٹھے کو کھینچا تاکہ انکی تکلیف کو کم کیا جاسکے بعدازاں فزیو نے آکر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔
یہ واقعہ پہلی اننگز کے 26ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب شان ایبٹ نے شاہین کی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ پر کھیل کا رن حاصل کیا تاہم فیلڈر نے تھرو نان اسٹرائیکر اینڈ پر کی اور شاہین نے روکنے کی کوشش کی تو انکے انگوٹھے پر گیند جالگی۔
خیال رہے کہ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 8.5 اوورز میں 32 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔