اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جبکہ اگلا اجلاس 26 نومبر کو ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن کے آج کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچز کی نامزدگی کے لیے غور کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور آئینی بینچز کے سربراہ جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی، سینیٹر فاروق نائیک، ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، روشن خورشید بروچہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک تھے۔
اسکے علاوہ، وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن، شبلی فراز، عمر ایوب، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین اور ممبر سندھ بار کونسل قربان علی بھی اجلاس میں موجود تھے۔