0

چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم کاکڑ بھی شریک ہیں۔

دوسری جانب، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں