0

چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے بھارت کو ڈیڈ لائن دیدی

چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی بھارت کو جواب دینے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں آئی سی سی حکام اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان بات چیت جاری ہے، جس کی نمائندگی سی او او سلمان نصیر اور چیئرمین محسن نقوی کررہے ہیں، پی سی بی نے بھارت سے ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے واضح جواب “ہاں یا نہیں” مانگ لیا ہے۔

بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سیکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔

آئی سی سی عام طور پر ایونٹ سے 3-4 ماہ قبل ٹورنامنٹ کا شیڈول ظاہر کرتا ہے لیکن بھارت ٹیم کی آمد سے متعلق جواب کے انتظار میں منفرد تقریب کے ذریعے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کیا جاسکتا ہے جو رواں ماہ پاکستان میں 10 سے 12 نومبر کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی شیڈول پہلے ہی ایونٹ میں شریک ٹیموں کے بورڈ کیساتھ کیا جاچکا ہے، جس کے تحت پاکستان گروپ اے میں بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں