0

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس 14نومبر کو سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے لیے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

ن لیگ کے منحرف رکن عادل بازئی، سنی اتحاد کونسل کے سہیل سلطان اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔

فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی 12 نومبر کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں