0

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف کی 2مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرون ملک گئے پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف جٹ کی دو مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

ہائی کورٹ نے مبین عارف جٹ کی ایئرپورٹ پر گرفتاری سے روکتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے کو 11 نومبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ 11 نومبر کو اس عدالت میں پیش ہوں پھر متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی ضمانت دیں گے۔

مبین عارف جٹ کے خلاف گجرانوالہ میں دو مقدمات درج ہیں، ایک کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی جبکہ دوسرے کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ مبین عارف جٹ کی جانب سے وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ اور رضوان اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف جٹ اس وقت بیرون ملک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں