0

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2024 کی منظوری سمیت موجودہ قانون سازی سمیت معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے کی منظوری دی گئی۔ حج کو ٹہ کے مطابق پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ اجلاس میں حج پالیسی زیر غور آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں