0

ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لیے ایئر بس کی فضائی ٹیکسی

طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ایک برقی فضائی ٹیکسی بنائی ہے جو لوگوں کو ٹریفک کی جھنجھٹ سے نکال کر منٹوں میں شہر میں ایک جگہ سے دوسری تک پہنچا دے گی۔

70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والی سٹی ایئر بس نیکسٹ جین نامی یہ ٹیکسی چھوٹے فاصلے عبور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

عمودی ٹیک آف اور لینڈ کرنے والا یہ فضائی وہیکل مکمل طور برقی توانائی سے چلتا ہے اور اس کے اندر چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

اس ٹیکسی کو فضاء میں مسلسل چارج کیا جا سکتا ہے اور بلا تعطل آپریشن جاری رکھا جا سکتا ہے۔ٹیکسی کے پر 40 فِٹ تک پھیلے ہوئے ہیں اور یہ عمودی پرواز کے لیے آٹھ پروپیلرز کا استعمال کرتا ہے۔

ایئر بس کا کہنا ہے کہ اس کو بڑے شہروں میں متعدد امور کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں