0

دنیا کے طویل اور پست قامت افراد کے درمیان چھ سال بعد ملاقات

کیلیفورنیا: دنیا کے سب سے طویل القامت اور پست قامت افراد کے درمیان چھ سال بعد کیلیفورنیا میں دوبارہ ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سے قبل دونوں کے درمیان پہلی بار ملاقات مصر میں ہوئی تھی۔

جاری کی گئی تصاویر میں ترکی کے 41 سالہ سلطان کوسین (قد 8 فٹ اور 2 انچ) کو بھارت کی 30 سالہ جیوتی آمگے (قد 2 فٹ اور 0.7 انچ) کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

جاری کی گئی ایک اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلطان کوسین اپنا جوتا لیے جیوتی کے برابر میں بیٹھے ہیں اور جیوتی ان کے جوتے سے تھوڑا زیادہ قد رکھتی ہیں۔ جبکہ ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلطان کوسین کے برابر میں بیٹھے ہونے کے باوجود جیوتی بمشکل ہی ان تک پہنچ پا رہی ہیں۔

سلطان کوسین اور جیوتی آمگے کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصاویر ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئیں۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ امریکا میں اس ملاقات اہتمام کس نے کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں