0

پنجاب کے بیشتر شہروں میں اسموگ چھانے جبکہ پہاڑی علاقے سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں