0

گورنر سندھ کے حوالے سے ن لیگ نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرادی

کراچی: مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم پاکستان کو گورنر سندھ کے حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان مزاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان گورنر سندھ کے لیے جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا جس پر مسلم لیگ ن نے یقین دہانی کروا دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے کامران ٹسوری کا نام دیے جانے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب، اسلام آباد سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی کو کھانے کی دعوت بھی دی گئی، اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے ظہرانے میں شرکت کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں