0

امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

امریکی سفارت خانہ کے تین رکنی وفد اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور قید امریکی شہریوں کے کیس میں قانونی پہلوؤں پر بات چیت کی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے تین رکنی وفد میں اڈیالہ جیل میں قید تین شہریوں سے ملاقات کی اور قانونی پہلوؤں پر بات چیت کی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ امریکن ایمبیسی وفد نےفارن ایکٹ میں گرفتار تین امیرکی شہریوں سے ایک گھنٹے طویل ملاقات کی، ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ دفتر میں کروائی گئی۔

وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک،صدیقہ سعید،ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی۔ امریکی وفد میں عرفان جان،مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے،امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں