0

پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں کو ملا کر ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے، احتجاج کیلئے حکمت عملی بھی ترتیب دے رہے ہیں، جلد ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کرینگے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ فاشسٹ حکومت والے اپنے آپ کو جمہوریت پسند کہتے ہیں، منتخب نمائندوں نے اپنے لیڈر سے سیاسی گفتگو کے علاؤہ کیا بات کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز صوبہ میں فاشسٹ طریقے سے حکومت چلا رہی ہے، ہمیں اپنے جمہوری حق سے محروم کیا جارہا ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم دباؤ میں نہیں آئیں یہ آپ کی غلط فہمی ہے، ہم آئینی و قانونی جنگ کو مستقل مزاجی سے لڑیں گے، ایسی حکومتیں زیادہ دیر قائم نہیں رہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں