0

ناسا کی چاند کے گرد گھومنے والی بیس بنانے کی تیاری

امریکی خلائی ادارہ ناسا ایک اسپیس اسٹیشن لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو چاند کے گرد مدار میں گھومے گا اور اس کو قمری مشنز کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

لانچ کیے جانے والے اس لونر گیٹ وے کا مقصد خلاء میں ایک گھر اور سائنسی تجربہ گاہ کا تعین کرنا ہے جو کہ چاند کا سفر کرنے والے خلانوردوں کے لیے بطور بیس کام آئے گا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ یہ اسپیس اسٹیشن چاند پر پہلا مستقل انفرا اسٹرکچر ہوگا۔ جس کو انسان کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کے لیے شروع کیے جانے والے مشن آرٹِیمس کے لیے اہم حصے کے طور پ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ماضی میں اپولو مشنز کی مدد سے ناسا نے خلانوروں کو براہ راست چاند پر اتار دیا تھا۔ لیکن اس متعلق ناسا کا کہنا ہے کہ چاند کے گرد گیٹ کی موجودگی خلانوردوں کو چاند پر لمبے عرصے تک چاند پر رکنے میں مدد دے گی۔

اس لونر گیٹ وے کا سائز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا تقریباً 20 فی صد ہوگا اور چاند کے گرد دو میل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کر سکے گا۔

63 ٹن وزنی یہ اسٹیشن تقریباً 141x 62 x 67 فٹ بڑا ہوگا اور اس میں چار خلانورد آ سکیں گے اور یہ چاند سے 1000 میل کی اونچائی سے لے کر 43 ہزار 500 میل اونچائی تک تیر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں