0

بشریٰ بی بی میرٹ پر رہا ہوئیں، عمران خان بھی جلد رہا ہوں گے، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو میرٹ پر کیسز سے بری کیا گیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی جلد رہا ہوں گے۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 85 سے زائد اسیران ملٹری کورٹس میں ہیں ان کو سلام پیش کرتے ہیں، حسان نیازی ملٹری کورٹس میں ہیں اور شاہ محمود قریشی بھی حراست میں ہیں، سلام پیش کرتے ہیں یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کنول شوزب و دیگر خواتین نے اڈیالہ جیل کے باہر پُرامن پریس کانفرنس کی لیکن اس پر ریڈ کیا گیا، مریم نواز کا پرسوں کا بیان بلکل بھونڈا تھا، یہ سب جعلی کیسز ہیں اور ہم لوگ بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ جس طرح جواں مردی سے کھڑے ہیں قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے وہ بہت جلد رہا ہوں گے۔ جیل کے اندر بجلی بند کی گئی، کھانا ٹھیک نہیں ہے انکو متلی ہوتی ہے، پانی بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اے ٹی سی کورٹ نے نو مئی کیس کی نقول تقسیم کی ہیں، اے ٹی سی لاہور اور فیصل آباد میں بھی یہی کیس ہے، یہاں وارنٹس جاری ہوئے تھے تو یہاں آیا ہوں، کل اور پرسوں بھی سماعت ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے 9 ماہ جس طریقے سے جیل گزاری ان کی عظمت کو سلام، ان کے کھانے میں ہارپک تک ملایا گیا، مُختلف چیزیں ملائی گئیں مگر بشریٰ بی بی لوہے کی دیوار کی مانند کھڑی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں