0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

جموں و کشمیر کے علاقے اکھنور میں دیوالی کے موقع پر سیکیورٹی کو ممکن بنانے کے لیے گشت پر مامور فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے اکھنور سیکٹر میں علی الصبح نامعلوم 3 مسلح افراد نے فوج کی ایک گاڑی کا گھیراؤ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تاہم عینی شاہدین نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایمبولینسوں کو لاشیں لے جاتے دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف واقعات میں 2 فوجیوں سمیت کم از کم 12 افراد مارے گئے۔

بھارتی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران ایک مشتبہ حملہ آور مقابلے میں مارا گیا۔

انڈین سیکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ اس وقت بھی علاقے میں فرار ہونے والے 2 دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قدم قدم پر بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود وادی میں امن و امان قائم رکھنے میں مودی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں