0

سوشل میڈیا پر فائز عیسیٰ کے ساتھ جو کیا گیا اس سے دلی سکون ملا، شیر افضل

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے، سوشل میڈیا پر قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا اس سے دلی سکون ملا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نئے چیف جسٹس کے فیصلوں میں ہم نے کوئی تعصب نہیں دیکھا، قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں عدالت خود پراسیکیوٹر کا کردار ادا کر رہی تھی۔

انہوں ںے کہا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا ہو یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو، قاضی فائز عیسیٰ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے، سوشل میڈیا پر قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا اس سے دلی سکون ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں