0

مخصوص نشستوں کا فیصلہ؛ پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں عمل درآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست پی ٹی آئی کے وکلا رہنما سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے، کمیشن ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، فریقین کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں