0

ودیا بالن نے بغیر ورزش کیے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

بھارتی فلموں کی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ بغیر ورزش کیے وزن کم کیا جاسکتا ہے تاہم اس کےلیے اپنی ڈائٹ کو جسم کے مطابق رکھنا ہوگا۔

حال ہی میں ودیا بالن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ بچپن ہی سے اپنے وزن کی وجہ سے بہت ٹرولنگ کا سامنا کرتی آئی ہیں اور انہوں نے وزن کم کرنے کےلیے بےحد ڈائٹ اور ورزش کی، تاہم وہ اب یہ نہیں سننا چاہتی تھیں کہ وہ ایک موٹی عورت ہیں۔

ودیا بالن نے اس انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے حیرت انگیز طور پر بغیر کوئی ورزش کیے ایک سال میں اپنا وزن اتنا کم کیا جو اس سے پہلے وہ کبھی نہیں کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں