0

معروف فلاحی تنظیم سکون ناروے کے زیر اہتمام شاندار فنڈ ریزنگ پروگرام کا انعقاد

اوسلو ناروے ( ایڈیٹر ڈیسک) گزشتہ روز معروف سماجی و فلاحی تنظیم “سکون” ناروے کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کا خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس شاندار پروگرام کی صدارت پاکستان ایمبیسی ناروے کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے کی جبکہ نظامت کے فرائض معروف ادبی و صحافتی شخصیت شاہ رُخ سہیل نے سر انجام دیے۔

فلاحی تنظیم “سکون” ناروے فنڈ ریزنگ پروگرام میں اہل علاقہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اس موقع پر ایدھی آف لالہ موسٰی الحاج عبدالخلیل کے صاحبزادے طارق محمود نے سب سے زیادہ ڈونیشن دے کر دیگر معززین کے لیے ایک مثال قائم کر دی۔

فنڈ ریزنگ کے اس پروگرام میں پاکستانی ایمبیسی ناروے کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید، پاکستان کے نامور فنکار بہروز سبزواری، خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کنول، ہر دل عزیز گلوکار زبیر، ادبی سماجی اور صحافتی شخصیت شاہ رُخ سہیل، پی ٹی آئی ناروے کے بانی سابق صدر، پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ کے سی ای او، اور سکون ناروے کے صدر شاہد جمیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

سکون ناروے فنڈ ریزنگ پروگرام میں عطیات دینے والے افراد میں خصوصی طور پر شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

ہر دل عزیز گلوکار زبیر نے اپنے خوبصورت سُروں سے حاضرینِ محفل کے دل جیت لیے ان کے خوبصورت گیتوں کو حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

سکون ناروے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کرنے والے دیگر معزز مہمانان گرامی۔
المدثر ٹرسٹ ناروے کے صدر چودھری محمد اسلم چنڈالہ، الخدمت یورپ کے راہنماء چودھری رفاقت علی، پی ٹی آئی ناروے کے سابق صدر چودھری طاہر اکرم ٹھیکریاں، پی ٹی آئی ناروے کے صدر حاجی چودھری محمد افضال اور چودھری اظہر علی نے خصوصی شرکت فرما کر پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں