0

“فلیٹ وکٹیں نہ ملنے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بےنقاب ہوگئی”

سابق انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین نے بین اسٹوکس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سیریز کے دو میچز میں فلیٹ وکٹیں نہ بناکر انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو بےنقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم میں بعض بلے بازوں کی قابلیت پر تشویش ہے جن میں بین اسٹوکس بھی شامل ہیں، گرین شرٹس نے اسپننگ ٹریک پر کھلا انگلش بیٹرز کی تکنیک بےنقاب کی۔

سابق کرکٹر نے پاکستان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ لگاتار 6 ٹیسٹ ہارے، اِن کے مداح ناراض تھے، گرین شرٹس کے پاس اعلیٰ معیار کے اسپنرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی ٹیسٹ میں اننگز کی شکست باوجود 1-2 سے سیریز جیتنا، واقعی قابلِ ذکر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 2021 کے بعد تقریباً ساڑھے 3 سال کے عرصے میں ہوم گراؤنڈ پر پہلی سیریز جیتی جبکہ 19 سال بعد انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں