0

برطانیہ : جعلساز نے لاکھوں پاؤنڈ مالیت کا پنیر چرا لیا

لندن میں جعلساز نے ایک کمپنی سے 22 ٹن سے زیادہ مقدار میں لگژری چیڈر چیز چرا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیلز یارڈ ڈیئری کے مالکان نے بتایا کہ ایک جعلساز نے فرانسیسی خریدار کا روپ دھار کر کمپنی سے تین لاکھ پاؤنڈ مالیت سے زیادہ کا چیڈر پنیر اینٹھ لیا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ انہیں خریدار کی شناخت جعلی ہونے کے متعلق جب تک علم ہوا، اس وقت تک وہ کُل 950 پنیر پارسل کر چکے تھے۔

البتہ، بڑے مالی دھچکے کے باوجود کمپنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے چھوٹے پیمانے پر سپلائی کرنے والوں سے کیا گیا وعدہ پورا کیا اور تین پنیر سازوں کو پوری ادائیگیاں کیں۔

کمپنی نے بتایا کہ کمپنی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ مالی استحکام اور برطانوی پنیر کے شعبے کے ارتقاء کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

جعلسازوں نے کمپنی سے تین قسم کے پنیر چرائے جن میں ہیفوڈ ویلش اوگینک چیڈر، ویسٹ کومب چیڈر اور پچ فورک چیڈر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں