0

دیوار پر چپکا کیلا نیلامی کیلئے پیش

جب 2019 میں ایک دیوار پر چپکا کیلا 120,000 ڈالر میں فروخت ہوا تھا تو سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ کھڑا ہوا تھا اور آرٹ کی تعریف پر نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

تاہم مصور ماریزیو کیٹیلان کی اس وائرل تخلیق جس کا عنوان ’کامیڈین‘ ہے اب بھی ایک اچھی خاصی انویسٹمنٹ ثابت ہورہا ہے۔ حال ہی میں نیلام گھر سوتھبی نے اعلان کیا کہ اس ’کامیڈین‘ آرٹ ورک کے تین ایڈیشنز میں سے ایک کو دوبارہ فروخت کیلئے پیش کیا جارہا ہے اور اس بار تخمینہ 10 لاکھ سے 15 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔

رقم کے عوض جیتنے والے بولی دہندہ کو ڈکٹ ٹیپ کا ایک رول اور ایک کیلے کے ساتھ ساتھ صداقت کا سرٹیفکیٹ اور اسے انسٹال کرنے کے لیے آفیشل ہدایات ملے گی۔

سوتھبی نے سی این این کو تصدیق کی کہ نہ تو ٹیپ اصلی ہے اور نہ ہی کیلا اصلی ہے۔ نیلام گھر کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے بتایا کہ ’کامیڈین‘ ایک تصوراتی فن پارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں