لاہور (اکتوبر 2024ء ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ 32 سالہ محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران اپنی 57ویں ٹیسٹ اننگز میں رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں 2000 رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے۔
رضوان اب پاکستانی وکٹ کیپر بلے بازوں کے ایلیٹ گروپ میں شامل ہو گئے ہیں ، سرفراز احمد 95 اننگز میں 3031 رنز بنا کر اس گروپ میں سرفہرست ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے وکٹ کیپر کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز:
سرفراز احمد – 3031 رنز
کامران اکمل – 2648 رنز
معین خان – 2581 رنز
امتیاز احمد – 2010 رنز
محمد رضوان – 2000 رنز
یاد رہے کہ گزشتہ برس محمد رضوان نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔