لاہور: گورنر پنجاب کے لیے احمد محمود، قمر زماں کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام سامنے آگئے جن پر غور کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شراکت اقتدار کے فارمولے کے تحت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے معاہدے سامنے آنے لگے، گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمرالزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں، شراکت اقتدار کا فارمولا طے پانے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے نام پر مشاورت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت حتمی مشاورت کے بعد جلد گورنر پنجاب کا نام فائنل کرے گی، قمرزمان کائرہ گورنر گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، مخدوم احمد محمود پہلے بھی گورنر پنجاب کے منصب پر فائز رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرکے عہدے ملیں گے، ندیم افضل چن بھی گورنر کے عہدے کے لیے پارٹی قیادت کی مشاورت میں زیر غور ہیں۔