اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس میں ممبران کی حاضری انتہائی کم تھی، اجلاس میں سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نےاظہار خیال کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا ہے،آپ ایوان کے کسٹوڈین ہیں، یہ غلط روایات ہیں۔
حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےاپوزیشن لیڈر کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی ممبر کو میں نہیں روک سکتا کہ وہ کہاں بیٹھیں،فوٹیج لوں گا اور بتاؤں گا وہ کون لوگ تھے۔