0

ریحام خان نے شادی سے متعلق ہانیہ عامر کو کیا مشورہ دیا

کراچی: ہانیہ عامر کو شوبز میڈیا میں متعارف کرانے والی ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کو شادی کرنے سے متعلق مشورے دیدیے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر باصلاحیت فنکارہ ہیں اور مجھے فخر ہے کہ اُسے شوبز انڈسٹری میں لانے والی میں ہی تھی۔

ریحام خان نے مزید بتایا کہ میری فلم ’’جانان‘‘ میں ہانیہ عامر واحد اداکارہ ہیں جنھیں میں نے سلیکٹ کیا تھا۔ اُس وقت ہانیہ صرف 17 برس کی تھیں۔

ریحام خان نے ہانیہ عامر کی شادی کی خبروں پر کہا کہ اُس نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ اس لیے وہ اس وقت شادی کے بجائے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔

ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے حوالے سے رحام خان نے کہا کہ جب میں نے سنا کہ ایسا ہونے جا رہا ہے تو بہت خوشی ہوئی۔

ریحام خان نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ یہ لڑکی اداکاری کی فیلڈ میں بہت آگے جائے گی اور جیسا میں سوچتی ہوں، ایسا اکثر ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں